spot_img

ذات صلة

جمع

  رہبر انقلاب سے عدلیہ کے سربراہ کی ملاقات کی تفصیل

 عدلیہ کے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی...

حرم امام رضا علیہ السلام میں اردو زبان بولنے والی خواتین کی عزاداری

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی...

آستان قدس رضوی کے میوزیم کو تمغہ عطیہ کرنے کی تقریب

ایشیا و بحرالکاہل کی پہلی ڈیف ایتھلیٹکس چیمپئن شپ...

احسن اقبال کے بیان پر ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا شدید ردعمل

شیعہ نیوز: ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی نے ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ جی بی میں دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ الیاس صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے چار بار حکومت کے دوران احسن اقبال کے اُس ہاتھ میں پلستر چڑھا ہوا تھا جس سے گلگت بلتستان کو بجلی دینی تھی، جو اب الیکشن سے پہلے اتر گیا ہے۔ الیاس صدیقی نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں گلگت بلتستان کے عوام کو بجلی کے نام پر صرف دعوے اور وعدے ملے، عملی طور پر کوئی بڑا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل بجلی فراہمی کے اعلانات عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں۔ ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کی فراہمی کے لیے بیدار ہیں اور اب محض بیانات اور اعلانات سے انہیں مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔

The post احسن اقبال کے بیان پر ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا شدید ردعمل appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img