حوزہ/ اگر کسی بے نماز شخص کے ساتھ میل جول رکھنے سے آپ کے ایمان میں کمزوری یا فکری گمراہی پیدا نہ ہو، تو شرعی اعتبار سے اس کے ساتھ تعلق یا زندگی گزارنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ اگر موقع میسر ہو تو اسے احترام کے ساتھ نصیحت کرنا اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر انجام دینا ایک پسندیدہ عمل ہے۔


