شیعہ نیوز: معروف اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار و مصنف آری شاویت نے اعلان کیا ہے کہ الٹرا آرتھوڈوکس حریدی یہودیوں کی تحریکوں کے قائدین کو اس حقیقت کو سمجھ لینا چاہیئے کہ ”اسرائیل کے وجود” کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ ذمہ داری قبول کریں اور اسرائیل کے تئیں اپنے فرائض کو پورا کریں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس کے برعکس ہے! آری شاویت نے لکھا کہ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح سے ہاؤسنگ کے سابق وزیر اسحاق گولڈکنوف نے حریدی نوجوانوں کے ہمراہ یہ گاتے ہوئے کہ “ہم کافروں کی طاقت پر یقین نہیں رکھتے، اسرائیل ان کے اداروں میں شریک نہ ہو گا” رقص کر رہا تھا جبکہ ربی اسحاق یوسف نے حریدی نوجوان سے یہ بھی کہا ہے کہ ”جسے بھی فوجی سروس کا آرڈر وصول ہو وہ اسے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دے”۔
صہیونی ماہر نے لکھا کہ پھر یہ حقیقت، ان ملین مارچوں میں ظاہر ہوئی کہ جن میں اس طرح کے نعرے لگائے جا رہے تھے کہ “ہم مر جائیں گے لیکن فوج میں خدمات انجام نہیں دیں گے” جبکہ یہ امر ”صیہونیت، جمہوریت اور ترقی کی دنیا” کے خلاف ”تورات کی دنیا” کا اعلان جنگ تھا۔ آری شاویت نے لکھا کہ گذشتہ 2 سالوں کے دوران جاری رہنے والے حریدی اداروں، ان کے راہبوں اور سیاستدانوں کا رویہ ”اسرائیل کے خاتمے” کا سبب بن رہا ہے لہذا فوجی خدمات سے ان کے اجتماعی فرار کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کابینہ کے خلاف ان کی بغاوت و نافرمانی اور شہری فرائض کی ادائیگی میں ان کی ناکامی کو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
The post ”اسرائیل کا خاتمہ” اندر سے ہو گا، صہیونی ماہر کا اعلان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


