spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل کا شیرازہ اندر سے  بکھر جانے کا خطرہ

 ترکیہ میں امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ...

بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی...

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

امریکہ اور صہیونی حکومت کے پٹھو ممالک کی حشد الشعبی کے خلاف سازشیں

شیعہ نیوز: عراق کے رکنِ پارلیمان مختار الموسوی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک، عراق میں حشد الشعبی کی مؤثر موجودگی کو کمزور کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے رکنِ پارلیمان مختار الموسوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ اور وہ ممالک جنہوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کی ہے، عراق میں حشد الشعبی کی مؤثر موجودگی کو کمزور کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں بدعنوانی کا بڑا اسکینڈل، درجنوں صہیونی عہدیدار گرفتار

انہوں نے مزید کہا ان میں سے بعض ممالک، داعش کے خلاف حشد الشعبی کی وسیع کامیابیوں کے بعد، اسے ایک مؤثر سیکیورٹی فورس کے طور پر عراق میں دیکھنے سے ناخوش ہیں۔

الموسوی نے وضاحت کی کہ یہ دباؤ اس مقصد کے تحت ڈالا جا رہا ہے کہ عراق کے سیکیورٹی منظرنامے کو دوبارہ ترتیب دیا جائے تاکہ غیر ملکی ممالک کے مفادات حاصل کیے جا سکیں، اور یہ سب حشدِ الشعبی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغداد حکومت کو چاہیے کہ ان فورسز اور ان کے قانونی مقام کی حمایت کرے اور بیرونی دباؤ کے زیرِ اثر نہ آئے۔

The post امریکہ اور صہیونی حکومت کے پٹھو ممالک کی حشد الشعبی کے خلاف سازشیں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img