شیعہ نیوز: امریکی ایلچی مورگن اورتاگوس نے بیروت میں لبنانی صدر جوزف عون اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں ہتھیاروں کے کنٹرول، جنوبی لبنان کی صورتحال اور اسرائیل کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ایلچی مورگن اورتاگوس نے لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات میں لبنانی فوج کے اسلحے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
اس ملاقات کے دوران اورتاگوس نے دانستہ طور پر میڈیا کو دور رکھا اور تاثر دینے کی کوشش کی کہ لبنان میں اس کا کردار صرف فوجی و سیکیورٹی معاملات تک محدود ہے، اور جب تک امریکہ کا نیا سفیر بیروت نہیں پہنچتا، سیاسی امور اس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک اہم عالم دین اور فورسز پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنیوالے تکفیری دہشتگرد کا اعترافی بیان
اورتاگوس نے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے بھی ملاقات کی، جس میں جنوبی لبنان کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
العہد نیوز ویب کے مطابق، اورتاگوس نے نبیہ بری کو دو تجاویز پیش کیں: ایک براہِ راست مذاکرات کے لیے اور دوسری بالواسطہ مذاکرات کے لیے۔
نبیہ بری نے جواب دیا کہ جنگ بندی کے نفاذ اور باہمی معاہدوں کی نگرانی کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اپنے وعدوں پر قائم ہے اور ضروری ہے کہ اسرائیل کو بھی ان معاہدوں کی پابندی پر مجبور کیا جائے۔
ذرائع نے اس ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں پھیلائی گئی دھمکیوں اور تناؤ کے باوجود یہ ملاقات تعمیری ماحول میں انجام پائی۔
The post امریکی ایلچی کی لبنانی قیادت سے ملاقاتیں؛ مختلف امور پر گفتگو appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


