spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت

 دنیا کے 12 ملکوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات...

آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی غیرجانبداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے آئی اے...

اپنے ناپاک منہ سے وینزویلا کا نام مت لو، صہیونی وزیر کو ایوان گیل کا جواب

شیعہ نیوز: وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گیل نے صہیونی وزیرِ خارجہ کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا: تم اپنے ناپاک منہ سے وینزویلا کا نام مت لو۔

رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گیل نے صہیونی وزیرِ خارجہ گیدئون ساعر کے بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اپنی حاکمیت کے تحفظ اور انسانی حقوق کے دفاع کے لیے کوشاں ہے اور ایسے بے بنیاد الزامات اس کے عمل پر کوئی اثر نہیں ڈالتے۔

یہ بھی پڑھیں : آج یوم شہادت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا ہے ، ملک بھر میں مجالس عزا و جلوس جاری

گیل نے ساعر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جنگی مجرم ہو اور نسل کشی کے مرتکب ہو چکے ہو۔ تمہیں وینزویلا کا نام لینے کے بجائے عدالت میں حاضر ہو کر ٹرائل کا سامنا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کا نام اس قدر عظیم ہے کہ تمہارے ناپاک دہن سے نہیں نکل سکتا۔ تمہارے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں۔ تمہاری باتوں کی ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں، اصل بات یہ ہے کہ جلد یا بدیر تمہیں عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گیدئون ساعر نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا پناہ گزینوں کے بحران پیدا کر کے خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور یہ ملک حزب اللہ، حماس اور یمن کے ساتھ رابطے کا سرکل ہے۔

The post اپنے ناپاک منہ سے وینزویلا کا نام مت لو، صہیونی وزیر کو ایوان گیل کا جواب appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img