spot_img

ذات صلة

جمع

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

نتن یاہو: جولانی کو جنوب مغربی شام کو اسلحے سے خالی کردینا چاہئے

 تہران -ارنا – غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم...

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بدھ کی صبح پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی باضابطہ دعوت پر اسلام آباد کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی اسپیکر ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں تاریخ رقم، زہران ممدانی پہلے مسلمان میئر منتخب

دورے کے دوران محمد باقر قالیباف لاہور اور کراچی بھی جائیں گے، جہاں وہ ثقافتی و اقتصادی مراکز کے نمائندوں، علماء، دانشوروں، تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی اسپیکر کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

The post ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img