spot_img

ذات صلة

جمع

اسلام آباد دھماکہ خودکش حملہ تھا/ 12 ہلاک، 20 زخمی: سیکورٹی ذرائع

اسلام آباد (ارنا) پاکستانی میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کے...

پاکستانی دارالحکومت میں مشتبہ کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پاکستانی نیٹ ورکس نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے...

ایران کے ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ارنا) ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی ...

فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حماس کا اعلان

تہران- ارنا- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے...

ولایتی: دنیا پر امریکی بالا دستی کا دور ختم ہو گیا

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین...

ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے مشروط زیارتی ویزہ کے اجراء کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز: ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے زیارتی ویزہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم یہ ویزہ چند شرائط کیساتھ فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق زیارتی ویزہ صرف کاروان کو دیا جائے گا، جو کم ازکم 15 زائرین پر مشتمل ہوگا۔ اس کیساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ قافلہ سالار کا رجسٹرڈ ہونا بھی لازم ہے۔

کاروان کا قافلہ سالار اسٹمپ پیپر پر بیان حلفی بھی جمع کروائے گا کہ وہ جن افراد کو زیارات کیلئے لیکر جا رہا ہے، ان کی واپسی کا بھی وہ ذمہ دار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی سالار کی ذمہ داری ہوگی کہ قافلہ میں شامل تمام افراد کی فہرست بنائی جائے گی، جس میں ہر زائر کا نام، پتہ، رابطہ نمبر اور پاسپورٹ نمبر درج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کو ایک طرفہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہونا نہیں چاہیے، سعید ایروانی

اگر قافلے میں اگر15 سے کم افراد ہوں گے تو انہیں زیارتی ویزہ نہیں بلکہ سیاحتی ویزہ دیا جائیگا جس کی قیمت زیارتی ویزہ سے زیادہ ہوگی۔

The post ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے مشروط زیارتی ویزہ کے اجراء کا اعلان کر دیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img