اسلام آباد – ارنا – ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایران اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح کو انتہائی ہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔


