spot_img

ذات صلة

جمع

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

نتن یاہو: جولانی کو جنوب مغربی شام کو اسلحے سے خالی کردینا چاہئے

 تہران -ارنا – غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم...

ایران کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

شیعہ نیوز: ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے کہا ہے کہ ایران افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور مزید گہرائی پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے سینئر نائب وزیر برائے امورِ سلامتی، الحاج ملا محمد ابراہیم صدر سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک ثقافتی اور مذہبی میدانوں میں بہت سی مشترکات رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک بار پھر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فی الحال دونوں برادر اور ہمسایہ ممالک کے تعلقات ترقی کے راستے پر گامزن ہیں۔

اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں مومنی نے کہا کہ ایران سیکورٹی، ٹریفک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان پر امریکہ کے طویل قبضے نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

The post ایران کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img