spot_img

ذات صلة

جمع

نائب وزیرخارجہ غریب آباد: ایران سفارت کاری کا استقبال کرتا ہے

  نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے...

امریکی جواب ناکافی ہے: جنرل محسن رضائی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری جنرل محسن...

یمن میں ایک اور حملہ آور ڈرون تباہ ہوگیا

یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صعدہ...

سعودی عرب میں چند امریکیوں کی گرفتاری

سعودی عرب میں یمن کے حالیہ حملوں کی فلم...

این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران کو یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے، رفائل گروسی

شیعہ نیوز: آئی اے ای اے کے سربراہ رفائل گروسی نے کہا ہے کہ کشیدگی کے باوجود ایران معاہدۂ عدم پھیلاؤ کے دائرے میں رہتے ہوئے افزودگی کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہے جس کی وجہ سے یورینیم کی افزودگی کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی ’’غزہ امن کونسل‘‘ میں شمولیت؛ مسئلۂ فلسطین کو پسِ پشت ڈالنے کا خدشہ

فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے معائنہ کار کئی ماہ سے تین اہم افزودگی مراکز تک دوبارہ رسائی کے منتظر ہیں۔ ایران نے ان تنصیبات کے دوروں کی اجازت دی ہے جو متاثر نہیں ہوئیں، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جن مقامات کو نقصان پہنچا، وہاں معائنہ قانونی اور طریقہ کار سے متعلق وضاحت کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تاکید کی ہے کہ ایران این پی ٹی اور حفاظتی معاہدے کا پابند ہے، تاہم ایجنسی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ملکی قانون کے دائرے میں ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی منظورہ قانون سازی کے مطابق نگرانی کا اختیار سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے پاس ہے۔

The post این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران کو یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے، رفائل گروسی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img