spot_img

ذات صلة

جمع

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

نتن یاہو: جولانی کو جنوب مغربی شام کو اسلحے سے خالی کردینا چاہئے

 تہران -ارنا – غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم...

ایک بار پھر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

شیعہ نیوز: پاکستانی صوبہ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

نیوز نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی مقدار 571 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے جس کی فضا میں آلودگی کی مقدار 453 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی نظام میں تبدیلی جاری، ایران بہتر کردار ادا کرسکتا ہے

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا علامہ اقبال ٹاؤن شہر کا آلودہ ترین علاقہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 1059 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں 987، ساندہ روڈ پر 818 اور ماڈل ٹاؤن لنگ روڈ پر 770 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کی فضا میں آلودگی کی مقدار 685، گوجرانوالہ میں 667 اور ملتان میں 378 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے

The post ایک بار پھر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img