spot_img

ذات صلة

جمع

جنگ بھڑکانے والے حکمرانوں کو اپنے احتجاج کو منحرف نہ کرنے دیں: قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دنیا کے مختلف...

گوادر میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گيا: پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے...

تیل کی قیمت اور آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کی نئی ہرزہ سرائی

شیعہ نیوز: امریکی دہشت گرد صدر نے ایران کے...

ٹرمپ ایران پر دوبارہ حملے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں، امریکی میڈیا

شیعہ نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ...

برکس کے بارے میں ہمارا رجحان غلط تھا، جرمن وزیر خارجہ کا اعتراف

شیعہ نیوز: جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفول نے میونخ کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یورپ، برکس تنظیم کے ارکان کی جانب اپنے رویے کو تبدیل کرے گا۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ برسوں قبل ہم نے ایک غلط رویہ برکس ارکان کی جانب اپنایا جس کے نتیجے میں ہم ان سے دور ہوگئے۔

یوہان واڈیفول نے دعوی کیا کہ روس اور چین سے اختلافات کے برخلاف ہندوستان اور برازیل سے مشترکات بہت ہیں جس پر مرکوز ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو ہمارے ملک آئے تو گرفتار کیا جائے گا، ناروے کے وزیرِ خارجہ کا اعلان

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ اور جرمنی اب اس نئی نگاہ کو نافذ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ برکس تنظیم کی معیشت دنیا کی 40 فیصد معیشت پر مشتمل ہے جبکہ جرمنی کی معیشت سن 2000 سے تنزلی کا شکار ہوگئی ہے اور گزشتہ 5 سال کے دوران کی اس رفتار میں اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یورپ بالخصوص جرمنی کی کمزور پڑتی معیشت انہیں اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کرے گی۔

The post برکس کے بارے میں ہمارا رجحان غلط تھا، جرمن وزیر خارجہ کا اعتراف appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img