spot_img

ذات صلة

جمع

سپاہ انٹیلیجنس: امریکی اور صیہونی تخریبی گینگ ختم کردیا گيا

 تہران – ارنا – سپاہ انٹیلیجنس نے امریکا اور...

امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کریبین سی میں داخل ہوگیا

 نیویارک - ارنا- امریکا اور کرییبین ممالک بالخصوص وینزوئلا...

 ایران نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – دفتر خارجہ کے ترجمان نے...

بھارت میں عبادت گاہوں پر حملے اور نسل کشی کی دھمکیاں معمول بن گئی ہیں، پاکستان

شیعہ نیوز: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا۔ قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کی انتہاء پسند پالیسی بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے۔

پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقلیتوں کے مسائل پر اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ، اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش ہے۔

صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہاء پسند نظریات کے بھیانک اثرات سامنے آرہے ہیں، بھارتی پالیسی اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے، بھارت میں عبادت گاہوں پر حملے اور نسل کشی کی دھمکیاں معمول بن گئی ہیں، امن، انصاف اور جامع ترقی کے حصول کیلئے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں فورسز کی بڑی کاروائی ، 8 خارجی جہنم واصل

پاکستانی قونصلر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خطرناک رجحانات کا مقابلہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جوابدہ بنائے، پاکستان نے نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق جیسے ادارے قائم کیے، پاکستان میں اقلیتیں پارلیمان اور بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے ذریعے نمائندگی رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین المذاہب مکالمے اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

The post بھارت میں عبادت گاہوں پر حملے اور نسل کشی کی دھمکیاں معمول بن گئی ہیں، پاکستان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img