spot_img

ذات صلة

جمع

سپاہ انٹیلیجنس: امریکی اور صیہونی تخریبی گینگ ختم کردیا گيا

 تہران – ارنا – سپاہ انٹیلیجنس نے امریکا اور...

امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کریبین سی میں داخل ہوگیا

 نیویارک - ارنا- امریکا اور کرییبین ممالک بالخصوص وینزوئلا...

 ایران نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – دفتر خارجہ کے ترجمان نے...

بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی آمد پر پاکستان کا خیرمقدم

شیعہ نیوز : پاکستان نے منگل کو بھارت سے آنے والے درجنوں سکھ یاتریوں کا استقبال کیا، یہ مئی میں پڑوسی ممالک کے مابین ہونے والی مہلک جھڑپوں کے بعد زمینی سرحد پار کرنے والا پہلا بڑا قافلہ ہے۔

پاکستان کے ہائی کمیشن نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے 2,100 سے زائد بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ گرو نانک سکھ مذہب کے بانی ہیں۔

مئی میں میزائل، ڈرون اور توپ خانے کےحملوں کے تبادلے میں 70 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

واہگہ-اٹاری بارڈر، جو دونوں ممالک کے درمیان واحد فعال زمینی گزرگاہ ہے، مئی کی جھڑپوں کے بعد عام آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کو بڑا دھچکا، زہران ممدانی نیو یارک کے پہلے مسلم میئر منتخب

منگل کی صبح بھارتی یاتری سرحد کے بھارتی حصے میں قطاروں میں کھڑے دکھائی دیے، کچھ اپنے سامان کو سر پر اٹھائے ہوئے تھے۔ پاکستانی حکام نے سرحد پر ان کا خیرمقدم پھولوں اور گلاب کی پتیوں سے کیا۔

یاتری بدھ کو ننکانہ صاحب میں جمع ہوں گے، جو لاہور سے تقریباً 80 کلومیٹر مغرب میں گرو نانک کا جائے پیدائش ہے اور بعد میں کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ یہ فیصلہ ’’بین المذاہب و ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ‘‘ کے تحت کیا گیا ہے۔

کرتارپور کوریڈور، جو 2019 میں بغیر ویزے کے بھارتی سکھوں کو دربار صاحب کرتارپور کی زیارت کی اجازت دیتا تھا، مئی کے تنازع کے بعد اب بھی بند ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپیں اس وقت بھڑک اٹھی تھیں جب نئی دہلی نے اسلام آباد پر بھارتی زیر انتظام کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں پر حملے کی پشت پناہی کا الزام لگایا تھا، جس کی پاکستان نے تردید کی تھی۔

سکھ مذہب 15ویں صدی میں پنجاب میں وجود میں آیا، جو آج کے بھارت اور پاکستان میں تقسیم شدہ خطہ ہے، اور اس کے کئی مقدس مقامات پاکستان میں واقع ہیں۔

The post بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی آمد پر پاکستان کا خیرمقدم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img