حوزہ/ ایران کے صوبہ خراسان جنوبی کے ضلع خوسف میں ایک چھوٹے سے گھر میں فاطمہ سنگکی نامی خاتون اپنی زندگی کے ہر لمحے کو خدمت، قربانی اور ایثار کا پیکر بنا چکی ہیں۔ یہ ۳۸ سالہ ماں نہ صرف اپنے تین نابینا بچوں بلکہ ایک ایسے شوہر کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں جن کی بینائی صرف دس فیصد باقی رہ گئی ہے۔


