شیعہ نیوز: جنوبی لبنان کے کفر رمان علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے پانچ شہدا کے جلوس جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق شہر نبطیہ میں سیکڑوں لوگ اکٹھا ہوئے تاکہ پانچ لبنانیوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کریں جو کفر رمان علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہوئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق ان شہدا کے جنازے حزب اللہ کے زرد پرچم سے لپٹے ہوئے تھے اور نوجوان فوجی لباس میں ان کے ساتھ چل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سوڈان: الفاشر پر حملے کے دوران سوڈانی شہریوں پر اعصابی گیس کا استعمال
جلوس جنازہ میں شریک افراد شہدا کے جنازوں پر پھول برسانے کے ساتھ ہی اسرائیل مردہ آباد، امریکہ مردہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے اور اسرائیلی فوجیوں کے حالیہ حملوں پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔
جنازے میں شریک بعض افراد اپنے ہاتھوں میں ان شہداء کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے جو صیہونی حکومت کے گزشتہ حملوں میں شہید ہوئے تھے۔
لبنان پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے ایک شہید کی ماں رعنا حامد نے فرانس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ قیمت ہے جو جنوبی لبنان ہر روز ادا کر رہا ہے اور ہم برسوں سے جانتے ہیں کہ اسرائیل ہمارا دشمن ہے۔
The post جنوبی لبنان: کفر رمان میں شہید ہونے والے پانچ لبنانیوں کا جلوس جنازہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


