spot_img

ذات صلة

جمع

یمنی استقامت و پائیداری کی قدردانی

 لبنانی رکن پارلیمان نے تاکید کی ہے کہ یمن...

نائب وزیرخارجہ غریب آباد: ایران سفارت کاری کا استقبال کرتا ہے

  نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے...

امریکی جواب ناکافی ہے: جنرل محسن رضائی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری جنرل محسن...

یمن میں ایک اور حملہ آور ڈرون تباہ ہوگیا

یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صعدہ...

سعودی عرب میں چند امریکیوں کی گرفتاری

سعودی عرب میں یمن کے حالیہ حملوں کی فلم...

جیفری ایپسٹین کی دولت اسرائیلی فوج اور غاصبانہ قبضے کے لیے مختص

شیعہ نیوز: امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ نئی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث ارب پتی شخص جیفری ایپسٹین برسوں سے خفیہ طور پر اسرائیلی فوج اور صیہونی آباد کاری کے منصوبوں میں پیسہ لگاتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے محکمہ انصاف کی جانب سے امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس کے حوالے سے جاری کردہ تازہ دستاویزات میں اس کے مالیاتی نیٹ ورک کے نئے پہلو سامنے آئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے ان اداروں کو خاصی رقم بھیجی ہے جو اسرائیلی فوج اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کے منصوبوں میں براہ راست ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 سالہ روایت توڑ دی

یہ ہدستاویزات، جو کہ یو ایس انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے ریکارڈ میں بھی موجود ہیں، ظاہر کرتی ہیں کہ ایپسٹین فاؤنڈیشن نے فرینڈز آف دی اسرائیل ڈیفنس فورسز (FIDF) کو عطیات دیے ہیں، جو ایک امریکی تنظیم ہے۔ یہ تنظیم صیہونی فوج، فوجی انفراسٹرکچر، اور فلسطینی علاقوں پر قبضے سے متعلق منصوبوں کے لیے فنڈز جمع کرنے میں اسرائیلی فوج کی مدد کرتی ہے۔

ان عطیات کے علاوہ، IRS دستاویزات میں یہودی نیشنل فنڈ (JNF) کو کی گئی ادائیگیوں کی بھی نشاندھی کی گئي ہے۔ یہ تنظیم ہے کئی عشروں سے آباد کاری کی توسیع، زمین کی ضبطی، اور فلسطین علاقوں کو ہتھیانے کا کام کرتی ہے۔

 

The post جیفری ایپسٹین کی دولت اسرائیلی فوج اور غاصبانہ قبضے کے لیے مختص appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img