شیعہ نیوز: عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی اداروں کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ غالباً ایسے اقدام کی تیاری کر رہا ہے جو پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دے گا۔ رپورٹ کے مطابق اخبار معاریو نے کہا: اسرائیلی فوجی ڈھانچہ اس بات سے پریشان ہے کہ حزب اللہ ایسا قدم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا کر رکھ دے گا۔ اس عبرانی زبان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حلقے اب بھی سرحدی لائن پر حزب اللہ کے حملوں، یا شمال (مقبوضہ فلسطین) کے قصبوں پر قبضہ کرنے، یا اسرائیل کی گہرائیوں خاص طور پر اس کی اسٹریٹجک اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خوف سے دوچار ہیں۔
رپورٹ میں، جو لبنان میں صہیونی فوج کے حالیہ جرائم کی توجیہہ پیش کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے، اعتراف کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں درجنوں لبنانی (حزب اللہ کی رکنیت کے بہانے) قتل کیے گئے ہیں جن میں سے بہت سے ہوائی حملوں کے ذریعے کیے گئے۔ رپورٹ کے ایک حصے میں بالواسطہ طور پر یہ بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ جولانی گروپ بھی حزب اللہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، لیکن یہ تمام اقدامات حزب اللہ کی تیاریوں اور اپنی طاقت بڑھانے کی کوششوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
The post حزب اللہ زلزلہ آور کارروائی کی تیاری کر رہی ہے، صیہونی حلقے پریشان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


