spot_img

ذات صلة

جمع

یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ سعودی حملے

 سعودی حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی...

یمنی استقامت و پائیداری کی قدردانی

 لبنانی رکن پارلیمان نے تاکید کی ہے کہ یمن...

نائب وزیرخارجہ غریب آباد: ایران سفارت کاری کا استقبال کرتا ہے

  نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے...

امریکی جواب ناکافی ہے: جنرل محسن رضائی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری جنرل محسن...

حزب اللہ کا اسرائیل پر غیر معمولی میزائل اور ڈرون حملے

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے صہیونی حکومت کے جرائم اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں، مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع صہیونی اڈوں اور یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صہیونی حکومت کے جرائم اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں، مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع صہیونی اڈوں اور یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بیروت کے رسمی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے، جنوب لبنان میں نیا قائم ہونے والا فوجی اڈہ بلاط میں صہیونی فوجیوں کے اجتماع کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : نتن یاہو کی خطرناک سازش بے نقاب، مسجد الاقصی کو خطرہ

شام 3:00 بجے جولان میں واقع ایک اڈے پر خودکش ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا۔

اور اسی ٹائم صفد کے قریب عمیعاد اڈے پر بھی کئی ڈرونز حملے ہوئے۔ اور ساتھ ہی مرکبا اڈے کو بڑے پیمانے پر میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

شام 3:00 بجے ہی صہیونی بستی کریات شمونہ میں فوجی اہلکاروں کے اجتماع کو بڑی تعداد میں ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

مزید برآں حزب اللہ نے شام 2:00 بجے صہیونی بستی راموت نفتالی پر بھی بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے ہیں۔

مجاہدین نے صبح 9:00 بجے صہیونی بستی المالکیہ پر بھی میزائل حملہ کیا۔

علاوہ ازیں، شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کو خالی کرنے کے لیے شہریوں کو انتباہ جاری کرنے کے ساتھ ہی شومیرا نامی بستی پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے ہیں۔

The post حزب اللہ کا اسرائیل پر غیر معمولی میزائل اور ڈرون حملے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img