حوزه/ حضرت زینب کبریٰؑ انسانیت کی کامل مثال ہیں۔ قرآن کریم کے مطابق، عورت اور مرد انسانیت کے درجے میں برابر ہیں۔ حضرت زینبؑ نے اپنے الہی علم اور روحانی بصیرت کے ساتھ مصیبتوں میں بھی خدا کی خوبصورتی کو دیکھا اور فرمایا: “میں نے سوائے خوبی کے کچھ نہیں دیکھا”۔ انہوں نے شہادت اور اسارت کی حقیقت کو معرفتِ الہی کی روشنی میں سمجھا۔
اور حجاب کو عورت کی زینت، عظمت اور عزت کا محافظ قرار دیا، جو اس کی حرمت و کرامت کی ضمانت ہے۔
حضرت زینبؑ، انسان کامل کی علامت


