شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید علی اکبر شاہ تنظیمی دورے پر دادو پہنچے۔ اس موقع پر مدرسہ صاحب العصر علیہ السلام دادو کے پرنسپل، ممتاز عالمِ دین علامہ صادق علی نجفی، اور مجلس وحدت مسلمین ضلع دادو کے رہنماؤں منظور حسین خاصخیلی، لاہوتی اصغر علی حسینی، مولانا عبداللطیف سعادتی، اعجاز علی لغاری اور دیگر شخصیات نے معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔
مدرسہ صاحب العصر میں منعقدہ ضلعی اجلاس میں سابقہ ضلعی صدر منظور حسین خاصخیلی نے ضلع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ “مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم پاراچنار کے مظلوموں سے لے کر دنیا بھر کے ہر مظلوم کی آواز ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں بھرپور جدوجہد کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر ہم اتحاد بین المسلمین کی توانا آواز ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں: قم: علامہ ناظر تقوی کا مجلس وحدت مسلمین کے دفتر کا دورہ، تنظیمی امور تبادلہ خیال
اس موقع پر ضلعی ذمے داران کی مشاورت سے اتفاقِ رائے کے ساتھ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ: علامہ صادق علی نجفی جبکہ نائب سربراہ: اصغر علی حسینی ہوں گے۔ دیگر اراکین: مولانا عبداللطیف سعادتی، اعجاز علی لغاری، محسن علی شیخ، اور صحافی اعجاز علی لغاری ہوں گے۔
کمیٹی ایک ماہ کے اندر ضلع دادو کی چاروں تحصیلوں کے تمام یونٹس کا دورہ کرے گی، اور ہر تحصیل میں تعلقہ کابینہ تشکیل دے گی،۔ اور صوبہ کی مشاورت سے ایک ماہ کے اندر ضلعی شورٰی کا اجلاس آئینی تقاضوں کے مطابق منعقد کرے گی۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی سے حلف لیا۔
The post دادو: علامہ مقصود ڈومکی کا تنظیمی دورہ، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


