شیعہ نیوز: اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ دشمن پوری طاقت سے ایرانی عوام کے ارادے کو توڑنے میں مصروف ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے مفکرین سے خطاب میں کہا کہ دشمن طاقتیں ایران کو ایٹمی توانائی اور یورینیم کی افزودگی کے حق سے محروم کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے دشمنوں کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب اس ملک کے دشمن کہا کرتے تھے کہ ایران کو افزودگی کا حق حاصل ہے لیکن اب مغربی ممالک ہماری افزودگی کے حق کی مخالفت کر رہے ہیں اور مداخلتوں کے سلسلے کو ہمارے میزائلوں تک بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی فورس کے لیے واضح مینڈیٹ اور غزہ میں فلسطینی رابطہ فریق ضروری ہے، قطری وزیراعظم
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ دشمنوں کے مطالبات کی کوئی انتہا نہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ پوری قوم ان کے سامنے ڈٹ جائے۔
اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ہمارا یہ کہنا نہیں ہے کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے لیکن بات یہ ہے کہ مذاکرات ایک ایسا طریقہ ہے جسے بروقت استعمال ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات ہی کر رہے تھے کہ جب دشمن نے ہم پر حملہ کردیا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے لبنان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا بیروت کے لیے ایک خصوصی ایلچی ہے جس کا نام ہے باراک جو امریکہ کی عزائم کو زبان پر لاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن یہ شخص پہلی بار لبنان پہنچا، اسی دن اس نے کہا کہ 60 دن کے اندر حزب اللہ کے ہتھیار چھن جانے چاہییں لیکن جب انہیں پتہ چل گیا کہ ان کی دھمکیاں بے اثر ہیں تو غصے میں آکر کہنے لگے کہ اگر امریکہ کی بات مانی نہ گئی تو اسرائیل حملہ کردے گا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ کے اس رویے کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔
The post دشمن ایرانی عوام کے عزم و ارادے کو توڑنا چاہتا ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


