شیعہ نیوز: سوڈان کی وزیر مشیر برائے سماجی امور سلیمی اسحاق نے بتایا ہے کہ امارات اور اسرائیل سے وابستہ نام نہاد ریپڈ رسپانس فورس نے فاشر شہر پر قبضے کرنے کے پہلے دو دن میں ہی 300 خواتین کو تہ تیغ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جو شخص فاشر سے طویلہ علاقے کی جانب جا رہا ہے اس کی جان کو سنجیدہ خطرہ لاحق ہے کیونکہ یہ راستہ موت کی شاہراہ بن چکا ہے۔
سلیمی اسحاق نے کہا کہ فاشر شہر میں بچے گھرانوں کو تشدد، اذیتوں، تحقیر حتی کہ جنسی بدسلوکی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: ایرانی صدر
انہوں نے ریپڈ رسپانس فورس کے ہاتھوں قتل عام کو منظم نسلی تصفیہ قرار دیا جس کی بہت سے فریق خاموش رہ کر حمایت کر رہے ہیں۔
سلیمی اسحاق نے بتایا کہ فاشر شہر میں خواتین کو جنسی تشدد، بدسلوکی اور مختلف قسم کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ سن 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سوڈان میں خانہ جنگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کا نقصان براہ راست اس ملک کے عوام کو جبکہ اس ملک کے تیل اور سونے کی دولت پر قبضے کا فائدہ مغربی اور بعض عرب ممالک کو پہنچ رہا ہے۔
The post ریپڈ رسپانس فورس نے اپنی جارحیت کے پہلے 2 دن میں، 300 خواتین کا قتل عام کیا، سوڈانی وزیر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


