شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلمان امیدوار زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے تو شہر کو دی جانے والی وفاقی مالی امداد محدود کر دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلمان امیدوار زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے تو شہر کو دی جانے والی وفاقی مالی امداد محدود کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران دشمن کی ہر شرپسندی اور خطرے کے مقابلے کے لئے تیار ہے، جنرل پاکپور
انہوں نے کہا اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو نیویارک کو سب سے کم سطح کی مالی امداد دی جائے گی۔
ٹرمپ نے اس سے قبل نیویارک کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اینڈریو کومو کو ووٹ دیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو نیویارک کو اقتصادی اور سماجی شعبوں میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں میئر کے انتخاب کے لیے ابتدائی ووٹنگ کے مراکز بند ہو گئے، اور متعدد رپورٹس کے مطابق زہران ممدانی اس وقت سبقت لیے ہوئے ہیں۔
The post زہران ممدانی کو ووٹ دیا تو نیویارک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


