شیعہ نیوز: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، جس میں سوڈان کے شہر الفاشر کی صورتحال پر غور کیا گیا، امارات اور سوڈان کے نمائندوں کے درمیان سخت لفظی تکرار سے بھرپور رہا، جہاں دونوں نے ایک دوسرے پر ملک میں جنگ جاری رکھنے کے الزامات لگائے۔
اجلاس میں سوڈان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں متحدی عرب امارات کے نمائندے محمد ابو شهاب نے کہا کہ ابو ظہبی نے صرف اپنے اسپتال اور ہوائی اڈے کھول کر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، امارات پر الزام لگانا شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر وہابی کے اندھے قتل کے پیچھے ایران اور شیعوں کو پکڑنے والی نظریں عادل شاہ کے قاتلوں کی تلاش میں ناکام
جس پر سوڈان کے نمائندے الحارث ادریس ن0 اماراتی نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ
آپ کی یہ بات سچ نہیں ہے، اصل میں آپ ہی ہیں جو ہتھیاروں اور پیسے کے ذریعے جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہیں، آپ ہی ہیں جو دارفور میں عام شہریوں پر بمباری کے لیے ڈرونز بھیجتے ہیں۔
The post سلامتی کونسل کے اجلاس میں سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شدید تکرار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


