شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کے مطابق سپاہ پاسداران ہر خطرے اور شر پسندی کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے پیر کی شام صحافیوں کو بتایا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل محمد پاکپور کے ساتھ کمیشن کے اراکین کی میٹنگ ہوئی ۔
انھوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ انٹیلیجنس کے انچارج ، جنرل مجید خادمی اورسپاہ کے بعض دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ٹیرف کے بغیر تباہ ہوجائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ اس میٹنگ میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل محمد پاکپور نے گزشتہ چند مہینوں، بالخصوص 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران سپاہ پاسداران کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ۔
انھوں نے بتایا کہ جنرل محمد پاکپور نے 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کو شکست دینے کے لئے سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے اقدامات کی تفصیل بتائی اور ملک نیز علاقے کے موجودہ حالات کا تجزیہ پیش کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق جنرل پاکپور نے کمیشن کے اراکین کو بتایا کہ سپاہ دشمن کی ہر شر پسندی اور خطرے کے مقابلے کے لئے آمادگی کی اعلی ترین سطح پر ہے۔
جنرل پاکپور نے پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیش کے اراکین کو بتایا کہ اس وقت سپاہ کی آمادگی 12 روزہ جنگ کے دور سے زیادہ اور اعلی ترین سطح پر ہے۔
The post سپاہ پاسداران دشمن کی ہر شرپسندی اور خطرے کے مقابلے کے لئے تیار ہے، جنرل پاکپور appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


