spot_img

ذات صلة

جمع

سپاہ انٹیلیجنس: امریکی اور صیہونی تخریبی گینگ ختم کردیا گيا

 تہران – ارنا – سپاہ انٹیلیجنس نے امریکا اور...

امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کریبین سی میں داخل ہوگیا

 نیویارک - ارنا- امریکا اور کرییبین ممالک بالخصوص وینزوئلا...

 ایران نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – دفتر خارجہ کے ترجمان نے...

سچ اور حق کے لیے آواز اٹھانے والے ارشد شریف شہید ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب میں شہید صحافی ارشد شریف کی تیسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف شہید ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے، ‏ان کا قلم، ان کی سچائی اور ان کا حوصلہ کبھی مٹ نہیں سکتا۔

قوم آج بھی اُن کے عزم، جرأت اور حق کے ساتھ وفاداری کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ ارشد شریف شہید جیسے حق گو، بااصول اور نڈر صحافی قوم کا حقیقی سرمایۂ افتخار ہیں، جو ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ سچ کی راہ مشکل ضرور ہوتی ہے، مگر عزت، بقا اور دوام اسی میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نسلِ دشمنانِ اہل بیت ؑ کہاں پیدا ہوتی ہے؟؟دیوبند مفتی عبدالرحیم نےحرام فیکٹری کا پتہ بتادیا!

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے اندر زندہ رہنے کا حق ہر کوئی مانتا ہے، پوری تاریخ میں انسانوں کے قاتل یہ ظلم کرتے آئے ہیں اور لوگ ان کے سامنے کھڑے ہوتے رہے ہیں، پاکستان ایسی سرزمین بن گئی ہے جہاں ہر طرف ظلم ہے درد ہے، ایک قاتل گروہ ظلم ڈھانے کے ساتھ مقدس نام بھی دیتا ہے، ہمیشہ یہ رہا کہ ظالم اور قاتل اچھے نام کے ساتھ رہتے ہیں۔

پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لئے وہی لوگ آئے جو خود کرپٹ تھے، ارشد شریف شہید سچ کہہ رہا تھا اور ظالموں کے چہروں سے نقاب اتار رہا تھا، یہ پروگرام اس بات کی دلیل ہے کہ ہم ارشد شریف کو نہیں بھولے، ارشد شریف شہید قاتل صفت لوگوں کے خلاف کھڑا ہوا۔

The post سچ اور حق کے لیے آواز اٹھانے والے ارشد شریف شہید ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img