spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستانی دارالحکومت میں مشتبہ کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پاکستانی نیٹ ورکس نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے...

ایران کے ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ارنا) ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی ...

فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حماس کا اعلان

تہران- ارنا- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے...

ولایتی: دنیا پر امریکی بالا دستی کا دور ختم ہو گیا

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین...

تہران، “ہم اور مغرب کانفرنس کی اختتامی تقریب”

تہران، "ہم اور مغرب؛ آیت اللہ العظمی سید علی...

سید حسن نصراللہ نے جس انداز سے فلسطین کا ساتھ دیا اسے بھلایا نہیں جا سکتا، حماس کے ترجمان

حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ “حماس” کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھیوں نے اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود جان و مال کی قربانی دے کر فلسطین کے ساتھ کھڑے رہنے کا اٹل فیصلہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کے جذبۂ ایثار، کوششوں، اخلاق اور قدس اور مسجدالاقصیٰ کی راہ میں ان کی بڑی قربانیوں کو فلسطینی عوام کبھی بھی نہیں بھلا سکیں گے۔

عبداللطیف القانوع نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ کے دوران سید حسن نصراللہ اور لبنانی مجاہدوں نے ایثار کے حسین ترین جلوے پیش کیے۔

انھوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے آخری سانس تک جہاد، مقاومت، فلسطین اور فلسطینی عوام کے حقوق کے ساتھ رہنے کا راستہ منتخب کیا۔

حماس تحریک کے ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام حزب اللہ کی جانب سے تمام مالی، اخلاقی، فوجی اور ابلاغیاتی حمایت کو ہرگز نہیں بھلا سکتے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام علاقے اور پوری دنیا میں اپنے تمام حامیوں اور ساتھیوں کو اطمینان دلاتے ہیں کہ صہیونی ریاست کے سرطانی پھوڑے کے مکمل خاتمے تک جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ جیسے رہبر کو کھو بیٹھنے کا غم انتہائی سنگین ہے لیکن ایک رہبر اور کمانڈر کی شہادت سے امت اسلامیہ میں ہزاروں دیگر رہنما پیدا ہوتے ہیں اور یہ شہادت فلسطین، لبنان اور علاقے میں محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کی طاقت کو مزید بڑھائے گی۔

انھوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ  نے معرکۂ طوفان الاقصیٰ میں دنیا کے تمام حریت پسند اہل سنت اور اہل تشیّع حتیٰ کہ غیر مسلموں کی ترجمانی کی اور فلسطینی عوام اور استقامت کی حمایت جاری رکھی اور صہیونی سرطانی پھوڑے کے خلاف میدان جنگ میں اترے۔

​حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ “حماس” کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھیوں نے اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود جان و مال کی قربانی دے کر فلسطین کے ساتھ کھڑے رہنے کا اٹل فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کے جذبۂ ایثار، کوششوں، اخلاق …  

spot_imgspot_img