“زرشک” (Barberry) ایک پھل ہے جسے بالخصوص ایرانی غذاؤں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ ایران کے مشرقی اور شمال مشرقی صوبوں میں اس پھل کے لیے مناسب آب و ہوا پائی جاتی ہے اور موسم خزاں کے موقع پر اس کی فصل تیار ہوجاتی ہے۔
غذا کو مزہ دار کرنے کے علاوہ زرشک کے باغات نے خراسان جنوبی صوبے کے مناظر کو بھی انتہائی حسین بنا دیا ہے۔


