شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صہیونی حکومت سے وابستہ پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے، کارروائی کے دوران فوجی ساز و سامان بھی برآمد ہوا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں سرگرم فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں صہیونی حکومت سے وابستہ پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات، ایران کے پاس دباؤ کے وسیع ذرائع موجود ہیں، لبنانی تجزیہ کار
رپورٹ کے مطابق، گرفتار شدگان کا تعلق حسام الاسطل سے ہے، جو صہیونی حکومت کے لیے کام کرنے والے اہم افراد میں شمار ہوتا ہے۔
یہ کارروائی ان افراد کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق درست معلومات حاصل ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ مزاحمتی فورسز کی سیکیورٹی کارروائی کے دوران متعدد فوجی ساز و سامان بھی برآمد اور ضبط کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں غزہ میں جنگ بندی کے بعد شدت اختیار کر گئی ہیں، جن کا مقصد اس علاقے میں استحکام پیدا کرنا اور صہیونی حکومت کے ایجنٹوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔ ان ایجنٹوں کا مشن فلسطینیوں کے خلاف مسلح کارروائیاں اور علاقے میں انتشار پھیلانا ہے۔
The post غزہ میں صہیونی پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا، فلسطینی مزاحمت کی کامیاب کارروائی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


