spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستانی دارالحکومت میں مشتبہ کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پاکستانی نیٹ ورکس نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے...

ایران کے ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ارنا) ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی ...

فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حماس کا اعلان

تہران- ارنا- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے...

ولایتی: دنیا پر امریکی بالا دستی کا دور ختم ہو گیا

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین...

تہران، “ہم اور مغرب کانفرنس کی اختتامی تقریب”

تہران، "ہم اور مغرب؛ آیت اللہ العظمی سید علی...

غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد

غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

غزہ میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں نکالی ہیں جن میں 22 شہداء ایسے بھی شامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

سول ڈیفنس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ انہیں غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا قصبے کے سلطان قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

انہوں نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع اسلامی یونیورسٹی کے قریب الخطیب خاندان سے تعلق رکھنے والے مکان کے ملبے کے نیچے سے ایک شہید کی باقیات برآمد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انیس جنوری کو جنگ بندی کے بعد سے سول ڈیفنس کا عملہ سینکڑوں شہداء کو نکال چکا ہے، جب کہ 10 ہزار سے زائد لاشیں ملبے تلے دبی ہیں، جن میں سے بیشتر کو قابض فوج کی جانب سے بھاری سامان داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کے باعث نکالا نہیں جا سکا۔

​غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔غزہ میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں نکالی ہیں جن میں 22 شہداء ایسے بھی شامل ہیں جن کی شناخت …  

spot_imgspot_img