spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم/ پروازوں کی منسوخی بدستور جاری

تہران- ارنا- امریکی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن...

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

قم: علامہ ناظر تقوی کا مجلس وحدت مسلمین کے دفتر کا دورہ، تنظیمی امور تبادلہ خیال

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر کا دورہ کیا اور تنظیم کے اراکین سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی نے علامہ صاحب کو والدہ کی وفات پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی اور کابینہ کے اراکین کا تعارف اور قم میں مجلس کی جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: خارجی تکفیری دہشتگرد تنظیم کی کانفرنس کے خلاف کاروائی کی جائے، ایس یو سی

ملاقات میں خصوصاً پاکستان میں زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے آئندہ گلگت بلتستان انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان الائنس کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے آپس میں وحدت و اتحاد قائم رکھنے اور تکفیری عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں ناکام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

The post قم: علامہ ناظر تقوی کا مجلس وحدت مسلمین کے دفتر کا دورہ، تنظیمی امور تبادلہ خیال appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img