spot_img

ذات صلة

جمع

اسلام آباد دھماکہ خودکش حملہ تھا/ 12 ہلاک، 20 زخمی: سیکورٹی ذرائع

اسلام آباد (ارنا) پاکستانی میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کے...

پاکستانی دارالحکومت میں مشتبہ کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پاکستانی نیٹ ورکس نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے...

ایران کے ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ارنا) ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی ...

فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حماس کا اعلان

تہران- ارنا- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے...

ولایتی: دنیا پر امریکی بالا دستی کا دور ختم ہو گیا

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین...

مذاکرات ہوئے تو بھی صرف ایٹمی معاملات پر ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز: عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ میزائل اور علاقائی امور کو مذاکرات میں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر ایران کا مؤقف واضح ہے کہ بات چیت صرف ایٹمی معاملات تک محدود رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ کبھی مذاکرات ہوئے تو وہ علاقائی اور میزائل امور پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ صرف اور صرف ایٹمی معاملات پر ہوں گے۔

کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات ہر چھ ماہ بعد باری باری تہران اور مسقط میں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و پاکستان کے درمیان پارلیمانی ہم آہنگی اور برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اولین ترجیح ہے، قالیباف

عراقچی نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ میزائل اور علاقائی مسائل کو مذاکرات میں شامل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے لیکن ایران کا مؤقف شفاف اور دوٹوک ہے کہ اگر کوئی بات چیت ہوگی تو وہ صرف ایٹمی معاملات پر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو فرانسیسی شہری جو ایران میں جاسوسی کے الزام میں سزا کاٹ رہے تھے، عدلیہ نے انہیں اسلامی رحمدلی کے تحت ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایرانی خاتون اسفندیاری اس وقت فرانس میں آزاد ہیں اور ایران کے سفارت خانے میں موجود ہیں۔ ان کے عدالتی مراحل مکمل ہونے کے بعد وہ وطن واپس آجائیں گی۔

The post مذاکرات ہوئے تو بھی صرف ایٹمی معاملات پر ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img