spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم/ پروازوں کی منسوخی بدستور جاری

تہران- ارنا- امریکی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن...

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

“مکمل انسانی المیہ” اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 22 ہزار بچے شہید

شیعہ نیوز: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بائیس ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ اطفال اور زچگی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر احمد الفراء نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں بائیس ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ سندھ نے صحافی امتیازمیر کا قتل زیبنیون پر ڈال دیا، جبکہ بھائی نےقتل زمینی تنازعہ قراردےدیا

الفراء نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ مزید پانچ ہزار پانچ سو بچوں کو غزہ سے باہر منتقل کئے جانے اور فوری علاج کی فوری ضرورت ہے، لیکن محاصرے اور کراسنگ کی بندش کےسبب وہ باہر جانے سے مجبور ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک چوالیس بچے صرف اس وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے غزہ سے باہر جانے سے روکا گیا۔

فلسطینی محکمہ صحت کے عہدیدار نے موجودہ صورتحال کو “مکمل انسانی المیہ” قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں زخمی اور بیمار بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری طور پر اقدام کرنا چاہیے۔

The post “مکمل انسانی المیہ” اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 22 ہزار بچے شہید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img