spot_img

ذات صلة

جمع

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

نتن یاہو: جولانی کو جنوب مغربی شام کو اسلحے سے خالی کردینا چاہئے

 تہران -ارنا – غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شیعہ قوم کی امن پسندی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں

شیعہ نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شیعہ قوم کے نظم وضبط ، امن پسندی اور حب الوطنی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں، انہوں نے اہل سنت علماء کے اجلاس میں شیعہ قوم کو خراج تحسین پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں اہل سنت علماء واکابرین کا ایک اجلاس تحریک لبیک پاکستان اور پنجاب حکومت کے درمیان تصادم ، ہلاکتوں اور ٹی ایل پی کے پابندی کے تناظرمیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرا کسی بھی مذہبی جماعت کے ساتھ سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے، لیکن آپ اہل سنت علماء بھی گواہ ہیں کہ محرم میں کتنے بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دو دشمن پاکستان کے خلاف یکجا ، آبی دہشت گردی کی سازش

آپ بتائیں کہ کیا کبھی کسی نے دیکھا ہے کہ ان کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے ہوں، میں نے آج تک سنا ہی نہیں کہ کسی نے یہ کہا ہو یا منبر سے تقریر کی ہو کہ اس کو مار دو، اس جو جلا دو ، راستہ روک دو۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ تو آج یہ فرما رہی لیکن حقیقت یہ ہے کہ شیعہ قوم 14 سو سال سے عزاداری منعقد کرتی چلی آرہی ہے آج تک کہیں کسی عزادار نے کبھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیا۔

چند برس قبل راولپنڈی راجہ بازار میں بھی کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تو اہل تشیع نے راستے میں موجود کسی اہل سنت کی املاک کو نہ ہی کوئی نقصان پہنچایا نہ ہی مسجد کی بے حرمتی کی۔

بعد میں خود ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ سارا پلان ڈرامہ تھا جو تکفیری دہشت گردوں نے رچایا تھا جنہیں گرفتار بھی کیا گیا۔

The post وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شیعہ قوم کی امن پسندی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img