spot_img

ذات صلة

جمع

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

نتن یاہو: جولانی کو جنوب مغربی شام کو اسلحے سے خالی کردینا چاہئے

 تہران -ارنا – غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم...

وینزویلا پر امریکی جارحیت کا امکان پایا جاتا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

شیعہ نیوز: امریکی اخبار “میامی ہیرالڈ” نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کی سرزمین کے بعض حصوں پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس باخبر ذریعے نے نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر دعوی کیا ہے کہ امریکی جارحیت کی پلاننگ مکمل ہوچکی ہے۔

اس نامعلوم ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ حملے اگلے چند دن یا حتی چند گھنٹے میں انجام پاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا جوہری دھماکوں سے متعلق مبہم مؤقف، ایران کا سخت ردعمل

قابل ذکر ہے کہ وینزویلا کی بولیواریئن حکومت نے امریکہ کے استعمار اور کاراکاس کی دولت کو لوٹنے کی امریکی حکام کی بدنیتی کو قبول نہیں کیا ہے جس کے نتیجے میں اسے واشنگٹن اور اس کے ساتھیوں کی بھاری پابندیوں کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے ان کے بقول “منشیات کے خلاف جنگ” کے بہانے وینزویلا کی آبی حدود کے قریب 8 جنگی جہازوں، 1200 میزائل، ایک ایٹمی آبدوز، 3 ڈسٹرائر جہاز اور 4500 فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو مرعوب کرکے انہیں استعفے پر مجبور اور امریکہ سے وابستہ عناصر کو ان کی جگہ پر تخت نشین کرنا چاہتے ہیں۔

The post وینزویلا پر امریکی جارحیت کا امکان پایا جاتا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img