spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستانی دارالحکومت میں مشتبہ کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پاکستانی نیٹ ورکس نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے...

ایران کے ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ارنا) ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی ...

فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حماس کا اعلان

تہران- ارنا- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے...

ولایتی: دنیا پر امریکی بالا دستی کا دور ختم ہو گیا

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین...

تہران، “ہم اور مغرب کانفرنس کی اختتامی تقریب”

تہران، "ہم اور مغرب؛ آیت اللہ العظمی سید علی...

ٹرمپ نے شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کو غیر معمولی قرار دیا

شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے مختلف تجارتی اور اقتصادی امور میں مثبت پیشرفت کی خبر دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ انہوں نے چین پر عائد ٹیرف کی شرح کو 57 فیصد سے کم کرکے 47 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ اس شرط پر کیا گیا ہے کہ چین دوبارہ امریکی سویابین کی خریداری شروع کرے، نایاب معدنیات کی برآمدات جاری رکھے اور غیر قانونی فینٹینائل کی تجارت کے خلاف اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی اشتعال انگیزی ناکام، حزب اللہ نے ہوشیاری سے جنگی چال ناکام بنادی

ان بیانات کا اعلان جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں شی جن پنگ کے ساتھ ان کی بالمشافہ ملاقات کے فوراً بعد کیا گیا۔ یہ دونوں رہنماؤں کی 2019 کے بعد پہلی ملاقات تھی، جو ٹرمپ کے پرہجوم ایشیائی دورے کا اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے بوسان سے روانگی کے بعد صدارتی طیارے “ایئر فورس ون” میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرے خیال میں یہ ایک غیر معمولی اجلاس تھا۔ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سے کم کرکے 47 فیصد کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اور ایشیائی منڈیوں کے اہم اشاریے اور یورپی تجارتی معاہدے منافع اور نقصان کے درمیان جھولتے رہے۔

یہ ملاقات “ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون” (اپیک) کانفرنس کے موقع پر تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ اجلاس کے اختتام پر ٹرمپ نے شی جن پنگ سے مصافحہ کیا، انہیں ان کی گاڑی تک چھوڑنے گئے، اور پھر واشنگٹن کے لیے روانہ ہوگئے۔

 

The post ٹرمپ نے شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کو غیر معمولی قرار دیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img