spot_img

ذات صلة

جمع

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

نتن یاہو: جولانی کو جنوب مغربی شام کو اسلحے سے خالی کردینا چاہئے

 تہران -ارنا – غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم...

ٹرمپ کا جوہری دھماکوں سے متعلق مبہم مؤقف، ایران کا سخت ردعمل

شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ جوہری دھماکوں سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ جوہری دھماکوں سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔ اگر دوسرے ممالک کرتے ہیں، تو ہم بھی کریں گے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق صدر باراک اوباما کی ٹرمپ کے خلاف خفیہ سرگرمیوں میں اضافہ

ایران نے امریکی مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے خطرناک، غیر ذمہ دارانہ اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ جو خود کو “دفاع کا علمبردار” قرار دیتا ہے، درحقیقت “جوہری ہتھیاروں سے لیس غنڈا” بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ ملک ہے جو برسوں سے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام پر تنقید کرتا رہا ہے، مگر اب خود بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

عراقچی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کو جوہری پھیلاؤ کو معمول بنانے کے اس خطرناک رویے پر جواب دہ ٹھہرائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دنیا میں جوہری پھیلاؤ کا سب سے بڑا خطرہ خود امریکہ ہے۔

The post ٹرمپ کا جوہری دھماکوں سے متعلق مبہم مؤقف، ایران کا سخت ردعمل appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img