پاراچنار قافلے پر حملے میں ملوث 70 سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں، اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانیوالے کانوائے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے
لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سکیورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔
جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔
پاراچنار جانے والے کانوائے پر تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔
اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یوں لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم اور تکفیری دہشتگرد مفتی شاہ نواز کو بھی بگن سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
اس کے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حکومت نے لوگوں کو کانوائے سے لوٹا ہوا سامان گھروں کے باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بگن، چارخیل، مندوری اور اوچت کے علاقوں کو کل دس بجے تک خالی کرانے کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔