تہران- ارنا- صدر ایران مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔


