شیعہ نیوز: پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے پاکستان کی جانب سے امریکی ایماء پر غزہ میں افواج بھجوانے کے ممکنہ فیصلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ معروف اہلسنت مذہبی شخصیت سید طیب شاہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی، سینیئر صحافی نادر بلوچ اور دیگر کا کہنا تھا کہ ج فلسطینیوں کو مسلم افواج کی ضرورت تھی اور سینکڑوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر شہید ہو رہے تھے تو اس وقت حکومت پاکستان نے کوئی اقدام کیوں نہیں اٹھایا۔؟ اب جبکہ امریکہ بہادر کا حکم آیا ہے تو ہماری حکومت تیار ہوگئی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو وہاں کسی صورت نہہں جانا چاہیئے، ان کا مقصد صرف اور صرف حماس کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیل کو خوش کرنا ہے۔
The post پاکستان کی مختلف شخصیات نے امریکی ایماء پر غزہ جانے کی شدید مخالفت کردی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


