شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے چند لمحے قبل پینٹاگون کو حکم دیا ہے کہ امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوراً دوبارہ شروع کیے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں شٹ ڈاؤن جاری: ملازمین تنخواہ کو ترس گئے، گھر کا سامان بیچنے پر مجبور
یہ حکم نامہ صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے چند منٹ قبل جاری کیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ 33 برسوں میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ “ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ انہوں نے وزارتِ جنگ کو حکم دیا ہے کہ ہم اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کو مساوی حالات میں دوبارہ شروع کریں، اور یہ عمل فوراً شروع کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر کے لحاظ سے روس دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ چین نسبتاً پیچھے ہے لیکن آئندہ پانچ برسوں میں وہ امریکہ کے برابر آ سکتا ہے۔
The post چینی صدر سے ملاقات سے ٹھیک پہلے، ٹرمپ کا چونکا دینے والا بیان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


