spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم/ پروازوں کی منسوخی بدستور جاری

تہران- ارنا- امریکی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن...

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، چین کا امریکہ کو کرارا جواب

شیعہ نیوز: چینی وزیر دفاع نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ بیجنگ تائیوان سے متعلق کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کا پُرزور جواب دے گا۔

رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع دونگ جون نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان سے متعلق کسی بھی اشتعال انگیز اقدام پر چین سخت اور فیصلہ کن ردِعمل دے گا۔ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب پِیٹ ہگسٹ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ واشنگٹن کو تائیوان کے معاملے میں محتاط رہنا چاہیے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : “مکمل انسانی المیہ” اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 22 ہزار بچے شہید

چینی وزیر نے کہا کہ بیجنگ پُرامن ترقی کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کا پُرزور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اس وعدے پر عمل کرے جس میں اس نے چین کے ساتھ ٹکراؤ نہ کرنے اور اسے محدود نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

دونگ جون نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعاون سے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔

ادھر امریکی وزیر جنگ نے چین کے جنوبی سمندر میں بیجنگ کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

The post کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، چین کا امریکہ کو کرارا جواب appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img