spot_img

ذات صلة

جمع

روس: ماسکو اور برلن کے روابط انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

 تہران – ارنا – روسی وزارت خارجہ نے جرمنی...

کریبین سی میں امریکا کا بیسواں حملہ، 4 ہلاک

تہران – ارنا – امریکی وزارت جنگ نے کریبین...

نتن یاہو: جولانی کو جنوب مغربی شام کو اسلحے سے خالی کردینا چاہئے

 تہران -ارنا – غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم...

کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، انصاراللہ کا اسرائیلی حکومت کو انتباہ

شیعہ نیوز: انصاراللہ یمن نے اسرائیلی حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ یمن پر جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے رہنما محمد الفرح نے کہا ہے کہ یمن صیہونی جنگی مجرموں کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دشمن کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں محض جارحانہ پالیسیوں کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہیں، لیکن یمن ہر محاذ پر اسی زبان میں جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے مستقبل کا خود فیصلہ کرے گا، میخائل اولیانوف

محمد الفرح نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یمن محض بیانات یا دعوؤں سے نہیں بلکہ ایسے عملی اقدامات سے جواب دے گا۔

انصاراللہ بخوبی جانتی ہے کہ اسرائیلی حکومت خطے پر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتی ہے، لیکن یمن کسی بھی جارحیت کو بھاری قیمت کے بغیر برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی پالیسی محض دھمکیوں پر مبنی نہیں بلکہ ایسے اقدامات پر مشتمل ہے جو دشمن کے لیے معاشی اور اسٹریٹجک بحران پیدا کریں گے۔ ہم محض اخباری بیانات نہیں دیتے بلکہ ایسے اقدامات کرتے ہیں جو دشمن کی تاریخ اور مستقبل دونوں پر بھاری پڑیں گے۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد یمنی بحری اور میزائل حملوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی حکومت اور اس کے اتحادیوں سے وابستہ جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

The post کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، انصاراللہ کا اسرائیلی حکومت کو انتباہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img