spot_img

ذات صلة

جمع

سپاہ انٹیلیجنس: امریکی اور صیہونی تخریبی گینگ ختم کردیا گيا

 تہران – ارنا – سپاہ انٹیلیجنس نے امریکا اور...

امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کریبین سی میں داخل ہوگیا

 نیویارک - ارنا- امریکا اور کرییبین ممالک بالخصوص وینزوئلا...

 ایران نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – دفتر خارجہ کے ترجمان نے...

گلگت: کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے شیعہ عالم دین کے سیکیورٹی گارڈ کو شہید کر دیا

تین روز قبل اہلِ سنت عالم پر حملے کے بعد فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی مذموم کوشش

گلگت میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے معروف شیعہ عالمِ دین کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ واقعہ کو فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی مذموم سازش قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل اہلِ سنت عالم پر حملے کے بعد تمام مکاتبِ فکر نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی تھی، تاہم انتہاپسند تکفیری عناصر نے اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے شیعہ سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کر کے علاقائی امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم لشکرِ جھنگوی سے بتایا جا رہا ہے جو علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں اور ان دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کب تک برداشت کیا جائے گا؟

spot_imgspot_img