spot_img

ذات صلة

جمع

اسلام آباد دھماکہ خودکش حملہ تھا/ 12 ہلاک، 20 زخمی: سیکورٹی ذرائع

اسلام آباد (ارنا) پاکستانی میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کے...

پاکستانی دارالحکومت میں مشتبہ کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پاکستانی نیٹ ورکس نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے...

ایران کے ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ارنا) ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی ...

فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حماس کا اعلان

تہران- ارنا- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے...

ولایتی: دنیا پر امریکی بالا دستی کا دور ختم ہو گیا

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین...

ہتھیار ڈالیں گے اور نہ ہی غلامی قبول کریں گے، قالیباف

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے خلاف ایران کے موثر دفاعی ردعمل نے تاریخ میں پہلی بار دشمن کو فوری جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت دوسروں پر اپنی مرضی کے تحت فیصلوں تھوپنا چاہتی ہے لیکن ایران نہ دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالے گا اور نہ ہی کسی کی غلامی قبول کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ نے جون میں اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کو ناکام بنایا، ایرانی مسلح افواج نے جارح قوتوں کی دراندازی اور انتشار کی کوششوں کو روکنے کے لیے منظم دفاعی حکمت عملی اپنائی، اور مسلسل فضائی حملوں کے باوجود کامیاب جوابی کارروائی کی۔ جو

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کو غیر معمولی قرار دیا

ابی کارروائی کے آغاز کے صرف پانچ دن بعد ہر طرف سے جنگ بندی کی ثالثی کی کوششیں شروع ہو گئی تھیں۔

انہوں نے امریکہ کی جارحیت میں شمولیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت تہران کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کے بالکل خلاف تھی۔

امریکہ امن اور مذاکرات کی بات کر رہا تھا، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کی اپیل کر رہے تھے، لیکن اسی وقت امریکی طیارے ہماری جوہری تنصیبات پر بمباری کے لیے روانہ ہورہے تھے۔

قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم نے ان شہداء کے راستے کو کبھی نہیں چھوڑا، جنہوں نے 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ایرانی قوم نے شہادت کے راستے کو چُنا ہے۔

اگر آج ہمارا پیارا وطن محفوظ ہے، اگر ہمیں مثالی عزت و وقار اور آزادی حاصل ہے تو یہ شہادت کا جذبہ اور ہمارے جانثار مجاہدین اور عوام کی میدان میں موجودگی اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

The post ہتھیار ڈالیں گے اور نہ ہی غلامی قبول کریں گے، قالیباف appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img