شیعہ نیوز : ہر وہابی کے اندھے قتل کے پیچھے ایران اور شیعوں کو پکڑنے والی نظریں عادل شاہ کے قاتلوں کی تلاش میں تاحال ناکام نظر آرہی ہیں۔ عادل شاہ کو گذشتہ روز اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگرمیں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عادل شاہ جو کہ سیلز مین کے طور پر اپنا روزگار کماتے تھےکل شب منصور نگراورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تکفیریوں کے گڑھ میں اپنا آرڈر سپلائی کرکے واپس پلٹے تو کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے پہلے انہیں ایک گولی پیچھے اور دوگولیاں سامنے سے مار کر شہید کردیا۔
موقع پر موجود مقامی ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ کے علاقے میں لوڈ شیڈنگ اور لائٹ نہ ہونے کے سبب ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا،یہ عجیب منطق ہے ، ابھی سپاہ صحابہ کا کوئی دہشت گردآپسی لڑائی میں بھی مارا جائے توقاتل کو دو دن میں گرفتار کرکے اُس کا پورا شجرہ بتا دیا یا یہ کہیں کہ بنا دیا جاتا ہے ۔ شیعہ قتل ہو تو اداروں کو قاتل کے بجائے اندھیرا ہی کیوں نظر آتا ہے؟ جبکہ دھشتگرد مر جائے تو ادارے کے افسران پریس کانفرنس کرنے خود بیٹھ جاتے ہیں، یہ شیعہ تعصب جو نہیں تو اور کیا ہے؟؟
یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبہ بنانے کا اعلان کیا جائے، علامہ ساجد علی نقوی
واضح رہے کہ شہید عادل حسین ولد گل حسن بے گناہ مظلوم شیعہ مسنگ پرسن مومن جناب وسیم صاحب کے بھانجے تھے شہید عادل کے اور دیگر عزیز بھی محمد ص و آل محمد ص کی مودت میں شہید ہوچکے ہیں ۔
افسوس ناک امر یہ ہے کہ ملک دشمن دہشت گرد جماعت اور خوارج کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی کھلے عام اسلام آباد کی سرزمین پر شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کرتا ہے ۔
اپنے آپسی اختلافات اور اقتدار کی ہوس میں مبتلا لیڈروں کی رسی کشی کے سبب مارے جانے والے دہشت گردوں کے قتل کا الزام ایران اور شیعوں پرڈالتا ہے ، پھر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے لیکن اس دہشت گردوں کے سرغنہ کو کوئی لگام ڈالنے والا نہیں۔
لگتا ہےکہ اب کوئی وزیر داخلہ ، آئی جی کا سی سی پی او عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی پریس کانفرنس نہیں کرے گا، نہ ہی دو دن میں قاتل پکڑے جائیں گے اور نہ ہی اس قتل میں ملوث کسی مجرم کا تعلق سپاہ صحابہ ، سعودی عرب یا افغانستان سے نہیں جوڑا جائے گا کیونکہ یہ سب ان دھشتگردوں سے خود ملے ہوئے ہیں۔
The post ہر وہابی کے اندھے قتل کے پیچھے ایران اور شیعوں کو پکڑنے والی نظریں عادل شاہ کے قاتلوں کی تلاش میں ناکام appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


