شیعہ نیوز: ایرانی وزیرِ تعلیم، تحقیقات و ٹیکنالوجی نے آذربائیجان کی طالبات کو ایرانی جامعات میں داخلہ دینے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ تعلیم، تحقیقات و ٹیکنالوجی حسین سیمائی صراف نے آذربائیجان کی طالبات کو ایرانی جامعات میں داخلہ دینے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
سیمائی صراف نے سماجی رابطوں کے ایک پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر علوم کی حیثیت سے اعلان کرتا ہوں کہ آذربائیجان کی طالبات کے لیے تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ایرانی جامعات کے دروازے کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عرب امارات، تیل کے اخراج کے باعث ام القوین کے تمام ساحل عارضی طور پر بند
انہوں نے آذربائیجان کی طالبات کی میزبانی کے لیے ایران کی آمادگی پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھنے والی ان طالبات کے لیے اچھے میزبان ثابت ہو سکتے ہیں۔
جو تعلیم حاصل کرنے کے اپنے حق سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا شرعی حجاب ترک کرنے پر مجبور ہیں۔
The post آذربائیجانی طالبات کے لیے ایرانی یونیورسٹیوں کے دروازے کھلے ہیں، وزارتِ تعلیم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


