شیعہ نیوز: معروف امریکی تجزیہ نگار مرشمائر نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی نکیل اسرائیل اور واشنگٹن کی صیہونی لابی کے ہاتھ میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف شیکاگو کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر جان مرشمائر نے ڈیپ ڈائیو پود کاسٹ میں امریکی فوج کے ایک ریٹائرڈ افسر اور فوجی مبصر ڈینیل ڈیوس کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی نکیل اسرائيل اور صیہونی لابی کے ہاتھ میں ہے اور وہ جدھر چاہتے ہیں انہیں ادھر لے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کو وینزویلا پر امریکی حملے میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں ناکامی پر تشویش
انھوں نے کہا کہ اس وقت ٹرمپ کی اصل ذمہ داری یہ ہے کہ وہ دھمکی آمیز لہجے میں تشدد کی بات کریں۔
مرشمائر نے کہا کہ ٹرمپ کی 2025 کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ انھوں نے ایک بھی قابل تعریف کام نہیں کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ بنیامن نیتن یاہو کا اضطراب دور کرنے پر مجبور ہیں جیسا کہ ہم نے پہلے کہا ٹرمپ مجبور ہیں کہ نیتن یاہو اور ان کے حامیوں کی بات سنیں کیونکہ در اصل وہی ٹرمپ کے مالک ہیں۔
The post اسرائیلی ٹرمپ کے مالک ہیں، امریکی تجزیہ نگار مرشمائر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


